ملک کے معروف صحافی تجزیہ کار پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر و روز ٹی وی کے چئیر مین ایس کے نیازی نے کہا ہے کہا کہ ملک بھر کے خصوصی افراد کو خود انحصاری اور خود روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے لیئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی آگے بڑھنا چاہیے تاکی انھیں کسی قسم کی کمی محسوس نہ ہونے پائے یہ بات انھوں نے پشاور میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ مرکزی تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کی صدارت صوبہ خیبر پختونخواہ کے گورنر حاجی غلام علی تھے ٹقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس کے نیازی نے کہا کہ میں نے اس تقریب میں گورنر کے پی کے کی خصوسی دعوت پر شرکت کی ہے اور مجھے یہاں آکر اس بات پر بیحد خوشی ہوئی کہ گورنر نے جماعت اسلامی کی الخدمت فاونڈیشن کی تقریب میں شرکت کرنے کو اپنی انا یا سیاسی وابستگی کا مسلہ نہیں بنایا اور بخوشی اس تقریب میں آگیے انھوں نے کہا کہ میں ایک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی ورکر بھی ہوں اور سماجی خدمات کے لیئے میری قیادت میں ایس کے این ٹرست کام کر رہا ہے جو ملک میں آنے والی آفات میں بڑھ چڑھ کر انسانی خدمت کرتا ہے حالیہ سیلاب کے دوران میرے ٹرست نے الخدمت فاونڈیشن کے ہمراہ ملکر متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیئے کام کیا انھوں نے کہا کہ میرے ایس کے این ٹرسٹ نے اندروں سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھر پور کام کیا انھوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کر کے مجھے دلی خوشی اور سکون ملتا ہے انھوں نے کہا کہ معذور نوجوانوں کو خود روزگاری کی جانب راغب کرنے کے لیئے ڈیجٹل سائیڈ پر لانا ہوگا انھوں نے اس موقع پر ایس کے این ٹرسٹ کی جانب سے پچاس وہیل چیئرز اور دس کمپیوٹر سسٹم عطیہ کرنے کا اعلان کیا گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے خصوصی افراد کے لیئے منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے پر ملک کے معروف صحافی ایس کے نیازی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اپنی طرف سے صوبہ کے پی کے کے عوام پشاور شہر کے شہریوں اور الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور انکی انسان دوستی کے عمل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
پشاور ( نیوز رپورٹر ) صوبہ کے پی کے کا دورہ کرنے پرگورنر کے پی کے حاجی غلام علی کی جانب سے ملک کے معروف صحافی ایس کے نیازی کو خصوسی تحایف بھی دیئے گئے گورنر نے ایس کے نیازی کو صوبے کی روائتی ٹوپی پہنائی اور انھیں تاریخی گاون پہنایا بعد میں ایس کے نیازی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا