Site icon Daily Pakistan

صدرپاکستان سمیت وزیر اعظم کا انگلینڈ ٹیم کو مبارکباد

صدرپاکستان

صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے کہا انگلینڈ نے تمام شعبوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے کم اسکور کے باوجود بھرپور کوشش کی۔


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستانی باؤلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم نے بھی بہترین کارکرگی دکھائی۔


خیال رہے کہ انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتا ہے، انگلینڈ نے 2010 میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

Exit mobile version