میانوالی کے میانہ محلہ سے لوگوں نے مشکوک برقع پوش عورت کوپکڑلیا۔پولیس کو اطلاع دے دی گئ۔ تلاشی لینے پر عورت سے پستول اور بم برآمد ھونے کی اطلاع۔ محلے میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی۔پولیس حکام نے مذکورہ خاتون کو گرفتار کر کے نا معلاوم مقام پر منتقل کر دیا ہے امقامی ذرائیع کے مطابق ملزمہ پہلے میاں عالمگیر میانہ کریانوالہ کے گھر داخل ہوئی وہاں پر لوگوں کو شک ہوا تو ملزمہ نےبھاگنے کی کوشش کی
بھاگنے پر لوگ بھی ملزمہ کے پیچھے لگ گئے تھوڑی دور جاکر اس نے پیچھا کرنے والوں پر فائرنگ کھول دیاسی اثنا میں پولیس موقع پر پہنچ گئ
اور ملزمہ کوگرفتار کر کے تھانہ سٹی لے گئور تفتیش شروع کر دی ہے اس حوالے سے جب روزنامہ پاکستان نے پولیس سے رابطہ کیا تو ضلعی ترجمان انسپکٹر ضرار نیازی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر مانوالی پولیس نے کویک ریسپانس کرتے ہوئے مشکوک عورت کا گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیشی عمل جاری ہے ابھی اس بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا پوری معلوما ت سامنے آنے پر ہی میڈیا کو آگاہ کیا جا سکے گا پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کسر نہ اٹھا رکھے گی