Site icon Daily Pakistan

وزیرخزانہ اسحق ڈار سے بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات ،اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و

وزیرخزانہ اسحق ڈار سے بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات ،اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال

وزیرخزانہ اسحق ڈار سے بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات ،اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور صدر انٹرنیشنل افئیرز سینیٹر اسحق ڈار سے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہفتہ کو ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن )کی اوورسیز میں تنظیم نو کی پراگریس کا جائزہ اور تمام باقی ممالک میں تنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ اورسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا گیا ۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مندرجہ ذیل تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گلف میں مقیم تارکین وطن کے لئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی موجودگی میں اضافی نیکوپ کارڈ کی شرط کا خاتمہ ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اضافی فون کی ٹیکس فری سہولت، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پراوورسیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن کا نیا بورڈ بھی تشکیل دینے کی درخواست کی اور اسی لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمان میں نمائیندگی ، انکے جائز مطالبات کا حل،اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کی سفارش کی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے تمام گزارشات پر غور کرکے وزیراعظم پاکستان کیساتھ اٹھانے کا وعدہ بھی کیا۔بعدازاں سینیٹر اسحق ڈار نے اپنے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کو جمعہ کے جاری سینٹ کی کارروائی کے احوال کا مشاہدہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا اور مسیحی وفد کےساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔

Exit mobile version