Site icon Daily Pakistan

وزیر دفاع کا اہم بیان سامنے آگیا ، آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے کونسے نام زیر غور ؟

وزیر دفاع کا اہم بیان سامنے آگیا ، آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے کونسے نام زیر غور ؟

وزیر دفاع کا اہم بیان سامنے آگیا ، آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے کونسے نام زیر غور ؟

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا ہے کہ پاک فوج نے ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے کوئی نام نہیں بھیجا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ کہ آرمی چیف کے لئے مسلم لیگ (ن) کا کوئی نام پسندیدہ نہیں ، جو نام فوج بھیجے گی اُسی پرمشاورت ہوگی۔
آصف زرداری اور شہبازشریف کے درمیان آرمی چیف کے نام پر ڈیڈ لاک سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج نے ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے کوئی نام نہیں بھیجا، ابھی نام پر مشاورت ہی نہیں ہوئی تو ڈیڈ لاک کیسا؟، 18 یا 19 نومبر کے بعد ہی آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ہوگی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ذاتی مفاد کیلئے قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں اور الزامات لگا کر پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو خراب کر رہے ہیں۔ ملکی سالمیت اور وقار سے کھیلنے کے جرم میں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Exit mobile version