وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے گھیر لیا اور شدید نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران ایک خاتون کارکن نے مریم اورنگزیب کو گالیاں بھی دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن میں موجود وفاقی وزیر مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینے کے لیے رکی تھیں۔اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین نے مریم اورنگزیب کو گھیر لیا اور اُن پر پاکستان کے عوام کا پیسہ لندن میں لٹانے کا الزام لگایا۔
نواز شریف کی رہائش گاہ کے قریب واقع کافی شاپ میں پی ٹی آئی مظاہرین مریم اورنگزیب سے سوالات کرنے لگے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے مریم اورنگزیب کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔ پی ٹی آئی کی خواتین نے کافی شاپ میں کھڑی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر چوری کے الزامات لگائے۔پی ٹی آئی خواتین نے مریم اورنگزیب کو چور قرار دیا اور دعویٰ سے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کا پیسہ لندن میں لٹا رہی ہے۔اس دوران ایک خاتون نے مریم اورنگزیب کو گالیاں بھی دیں۔اس ساری صورتحال کے دوران مریم اورنگزیب نے کسی قسم کا رد عمل نہ دیا اور کافی شاپ میں خاموشی کے ساتھ اپنا کام کرتی رہیں۔
اد ریادہے کہ کچھ دیر قبل نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے سیلمان شہباز کی رہائش گاہ پہنچے تھے جس میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق مشاورت کی جانی تھی اور آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی غور کیا جانا تھا۔
اس دوران ن لیگ کی جانب سے طویل مشاورت کے بعد اہم فیصلہ ہو گیا، اسحاق ڈار منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔
میٹنگ کے دوران نواز شریف نے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانا ہی ہے تو وزیر اعظم کے ساتھ چلے جائیں۔
اسحاق ڈار کی بدھ کو نجی پرواز سے پاکستان کی ٹکٹ کنفرم تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے گھیر لیا
