Site icon Daily Pakistan

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کی سری لنکا کو شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 12 مرحلہ، نیوزی لینڈ کی سری لنکا کو 65 رنز سے شکست

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور لنکن ٹیم کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کے بیٹر میکر گلین فلپس کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے 168 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ڈسون شنا نے 35 اور راجا پکسا نے 34 رنز بنائے۔

Exit mobile version