Site icon Daily Pakistan

پی ٹی آئی کارکنان پر کون حملہ آور ہونا چاہتا ہے ؟، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان پر حملہ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہفتہ کے روز وزیرداخلہ نے نیوز کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو صحافیوں کے سامنے سنا دیجس میں گنڈاپور کسی شخص کو بندوقیں اور بندے لانے سے متعلق کہ رہے تھے۔ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان شیطانی کھیل سے لاشیں گرا کر امن و امان خراب کرنا چاہتا ہے، یہ فتنہ ہے، ملک وقوم کی تباہی چاہتا ہے، اس کو کچلنا ہوگا۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری کے پی کو انتباہ ہے اسلحہ اور بندے حراست میں لیں، آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی اپنا فرض ادا کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ مارچ قوم کو تقسیم اور فساد برپا کرنے کی سازش ہے، سائفر سازش کے ذریعے ملکی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ یہ سیاستدان نہیں اور نہ ہی جمہوری رویہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان پر حملہ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہفتہ کے روز وزیرداخلہ نے نیوز کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو صحافیوں کے سامنے سنا دیجس میں گنڈاپور کسی شخص کو بندوقیں اور بندے لانے سے متعلق کہ رہے تھے۔
رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان شیطانی کھیل سے لاشیں گرا کر امن و امان خراب کرنا چاہتا ہے، یہ فتنہ ہے، ملک وقوم کی تباہی چاہتا ہے، اس کو کچلنا ہوگا۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری کے پی کو انتباہ ہے اسلحہ اور بندے حراست میں لیں، آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی اپنا فرض ادا کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ مارچ قوم کو تقسیم اور فساد برپا کرنے کی سازش ہے، سائفر سازش کے ذریعے ملکی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ یہ سیاستدان نہیں اور نہ ہی جمہوری رویہ ہے۔

Exit mobile version