Site icon Daily Pakistan

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود زیر حراست

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود زیر حراست

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود زیر حراست

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس ایم پی اے امتیاز محمود کو قیدیوں والی وین میں لے کر روانہ ہو گئی۔دوسری جانب پولیس نے تحریک انصاف کے کارکن کو ٹھوکر نیاز بیگ سے حراست میں لے لیاپولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکن کو تھانہ چوہنگ لے جایا جا رہا ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت رات گئے امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امنِ عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے، احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے، احتجاج سے عوام کے روز مرہ کے معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔

Exit mobile version