Site icon Daily Pakistan

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق انسداد ڈینگی مہم کیلئے جنگی بنیادوں پر متحرک

پٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق انسداد ڈینگی مہم کیلئے جنگی بنیادوں پر متحرک ہو گئے ہیں اس حوالے سے ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے وقار النساء کالج میں آگاہی سیمینار

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق انسداد ڈینگی مہم کیلئے جنگی بنیادوں پر متحرک ہو گئے ہیں اس حوالے سے ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے وقار النساء کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی سے آگاہی کے حوالے سے بھی شرکت کی تقریب میں راولپنڈی کے تمام کالجز اور اسکولوں کی پرنسپلز اور سربراہان بھی تقریب میں موجود تھے اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سکولوں اور کالجز میں ڈینگی کے حوالے سے طلباء وطالبات کو آگاہی دی جائے۔تمام طلبا اپنے گھروں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی اپنے اداروں میں انسداد ڈینگی ایس او پیز کو یقینی بنائیں ڈینگی سے بچنے کیلئے ہر شہری کو موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

Exit mobile version