کراچی میں رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں میں مزاحمت پر 100 افراد ہلاک ہوئے۔رواں سال ڈکیتی مزاحمت میں 800 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ڈکیتی مزاحمت میں 7 پولیس اہلکار بھی شہید ہوچکے ہیں۔سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی)کے مطابق رواں سال اب تک شہریوں سے 15 ہزار سے زائد موبائل فونز چھینے جا چکے ہیں جب کہ رواں سال 35 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی جا چکی ہیں۔سی پی ایل سی کے مطابق رواں سال شہر سے 1200 کے قریب گاڑیاں چوری اور چوری کی جاچکی ہیں اور مختلف واقعات میں اب تک 471 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا تھا۔سرجانی ٹان میں تنخواہ لے کر گھر جانے والے دو بھائیوں کو ملزمان نے بندوق کی نوک پر لوٹ لیا اور موٹر سائیکل نہ دینے پر فائرنگ کر دی۔