Site icon Daily Pakistan

گوجرانوالہ ، درخواست ضمانت پر سماعت ، زرتاج گل پیش ،عمر ایوب نہیں آئے

گوجرانوالہ ، درخواست ضمانت پر سماعت ، زرتاج گل پیش ،عمر ایوب نہیں آئے

گوجرانوالہ ، درخواست ضمانت پر سماعت ، زرتاج گل پیش ،عمر ایوب نہیں آئے

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواستِ ضمانت پر گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، زرتاج گل پیش ہو گئیں۔عمر ایوب کے وکلا نے ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست عدالت میں دائر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سرگودھا کی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں، اس لیے وہ آج سرگودھا کی عدالت میں پیشی کے لیے گئے ہیں اور یہاں پیش نہیں ہو سکتے۔گوجرانوالہ کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔

Exit mobile version