Site icon Daily Pakistan

آئی ایم ایف کا بڑا اقدام، سیلاب کی تباہکاریوں سے متعلق تفصیلات طلب

عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات سمیت بحالی اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان بتائے سیلاب بحالی اور تعمیرنو پر رواں سال کتنی رقم خرچ ہوگی؟ تعمیر نو میں آباد کاری کے کتنے منصوبے ہیں؟
آئی ایم ایف کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں اور شاہراہوں کی تعمیرنو پراخراجات کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اگلے ہفتے تمام تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کرے گی، تفصیلات فراہمی کے بعد آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دوبارہ ہوں گے۔

Exit mobile version