Site icon Daily Pakistan

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

پاک فوج کے سپہ سالارجنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے ولی عہد نے ملاقات کی ہے۔سعودی میڈیا کے نے سرمائی کیمپ میں پاکستانی آرمی چیف کا ولی عہد محمد بن سلمان نےاستقبال کیا۔محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی اور دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بھی فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی اور ملاقات میں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے ہیں جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کریں گے۔

Exit mobile version