پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے اور مقتول کا کوئی لیپ ٹاک، موبائل نہیں ملے گا کیونکہ تمام شواہد مٹا دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ ارشد شریف کی شہادت کوئی حادثہ نہیں ہے ،ارشد شریف کو قتل کیا گیا، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ،ارشد شریف کا کوئی موبائل لیب ٹاپ نہیں ملے گاشواہد مٹا دیئے گئے،ارشد شریف کوگاڑی میں مارا گیاہے،ارشد شریف کے سر اور سینے میں گولیا ں لگی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر بچہ گاڑی میں موجود تھا تو پولیس سرعام گولیاں چلائے گی، ارشد شریف کو کلوز رینج سے مارا گیا2 گولیاں سینے اور سرپر لگیں،شواہد مٹا دیئے گئے ، کینیاکے حالات تو پاکستان سے بدتر ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ ارشد شریف بھاگنے والا انسان نہیں تھا،میں نے ویڈیو بنا کر نام دیئے ہیں،اگر ہم غیرت مند ہیں تو اس کی فیملی کیساتھ کھڑے ہونا ہوگا،فیصل واوڈا نے کہا کہ میں گھر والوں کو بتا کر آیا ہوں کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو میں مارنے والے بھی نہیں بچیں گے ،اگر مجھے کچھ ہوااور میں مر گیا تو 3 سے 5 گھنٹے دوران وہ مریں گے،ارشد شریف کے اوپر ایف آئی آرز کٹیں، ارشدشریف ملک چھوڑنے کو تیار نہیں تھا۔
ارشد شریف ایماندار ، نڈر بہادر انسان تھا ،میں نے ویڈیوبھی بنائی ہیں نام بھی دے دئیے ہیں بین الاقوامی سطح پر ،اگر مجھے کچھ ہوا گولی لگی مرا توجو شخص کتنا بھی طاقت ور اسے بھی گولی لگے گی وہ بھی مرے گا جتنا ہی بااثر کیوں نا ہو
انہوں نے کہاکہ یہ کہا گیا کہ کسی ادارے کی جانب سے دباؤ ڈالا جس کی وجہ سے وہ دبئی چھوڑنا پڑا ، یہ بھی بے بنیاد ہے،یہ ایک جامع سازش ہے،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں یہ ان کا حق ہے ،یہ لانگ مارچ مجھے خونی مارچ دکھائی دے رہا ہے ،میں آنے والے دنوں میں نا کہ ہفتوں میں حقائق جلد بتاﺅں گا ۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ ارشد شریف کو دبئی سے کینیا کوئی عام آدمی نہیں بلوا سکتا ، ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا وہ آنا بھی چاہتا تھا ،جنہوں نے سازش کے تحت اس کا برین واش کیا وہ اپنا کام ایمانداری سے کر رہا تھا ،اسی سازش کے تحت ابھی ایک آدمی شہید ہوا ہے اور بہت ساری جانیں جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ارشد شریف جس دن گیا ہے اس دن سے آخری دن تک میں رابطے میں تھا ،میرے فون کی فرانسز کرنی ہے تو میرا فون حاصل ہے۔