چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آ ف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو اور ویڈیو لیک والی سیاست نہیں کرنی چاہیے،اس وقت ملک میں سیلاب زدگان کی مدد کی بات کرنی چاہیے،ان حالات میں موجودہ حکومت مزید نہیں چل پائے گی کیونکہ پنجاب اور کے پی وفاقی حکومت کے پاس نہیں ہیں، انھوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ریاست کی نہیں بلکہ اپنی سیاست اور اقتدارکی پرواہ ہے،کوئی بھی ملک کیساتھ مخلص نہیں ہے،چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی نے مزید کہا کہملک میں موجود سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے دسمبر میں الیکشن ہونے چاہئیں،سیاسی عدم استحکام سے پہلے ہی معیشت کی حالت بدترہے،سیلاب جو آنا تھا وہ گزر گیا اب اگلا مرحلہ سیلاب زدگان کی بحالی ہوگی،سیاست دانوں کو ابھی 2،3مہینے سیاست سے گریز کرنا چاہیے، صاحب ثروت لوگوں کو بڑھ چڑھ کر مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنی چاہیے،سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ افواج پاکستان بڑھ چڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد کررہی ہیں،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی سیلاب زدگان کیساتھ موجود ہیں۔