سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایس کے این ٹرسٹ کا بڑا اقدام پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے پروگرام ” سچی بات ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مسائل پر کسی کی توجہ نہیں، سیاستدان بس ایک دوسرے سے بدلے لیتے ہیں، ماضی سے لیکر آج تک اداروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا، جس کا جتنا بس چلتا ہے وہ وار کر تا ہے ، آج تک کوئی ملک کیلئے محب وطن بن کر نہیں آیا، سب اپنے ذاتی مفادات اور دشمنیوں پر لگے رہے ، آج بھی سیاستدان فیصلہ کر لیں کہ ملک و قوم کیلے کام کریں گے ، جو سیاستدان آتا ہے وہ کاروبار کرتا ہے ، عمران خان پر بھی ایسے الزامات عائد کیے جارہے ہیں، جو سیاست کرے وہ کاروبار نہ کرے ، زرداری جب صدر مملکت تھے ان سے پوچھا کہ آپ کونسی روٹی کھاتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں روٹی ہی نہیں کھاتا ، میں ایس کے این ٹرسٹ کی جانب سے متاثرہ افراد کی مدد کرونگا، فوج تو مدد کررہی ہے ، مگر سیاسی لوگ نہیں کررہے ، ایس کے این ٹرسٹ ہمیشہ رفاعی کاموں میں آگے رہا، اب بھی متاثرہ لوگوں کی مدد کریں گے ، عوام کو ریلیف دینا چاہئے ، عمران خان ، زرداری ، پرویز الٰہی ، شہباز شریف ، بلاول بھٹوسمیت تمام سیاستدان کبھی ٹھیک نہیں ہونگے ، میں نے ہمیشہ حق و سچ لکھا، جسکو میں نے برداشت کیا، نقصان بھی اٹھایا، میرے میڈیا ہائوس کے اشتہارات بند کیے گئے ، ضیاء الحق کے ساتھ رہا ، مشرف سے قریبی تعلقات تھے، موجودہ حکومت سے بھی اچھے تعلقات ہیں، جتنے سپریم کورٹ کے ججز ہیں ان کے ساتھ شناسائی رہی ہے ، میری خبر پر سپریم کورٹ نے فیصلے کیے اور سپریم کورٹ کی آرکائیو میرے فیصلوں سے بھری پڑی ہے ، میرا میڈیا گروپ مکمل طور پر سیلاب متاثرین کے مسائل کو اجاگر کررہا ہے ، قوم اور حکومت سے اپیل ہے کہ سیاست کو یا عمران کی گرفتاری کو چھوڑیں اور سیلاب متاثرین کی مدد پر توجہ دیں، عمران سے درخواست ہے کہ جیسے شوکت خانم کیلئے فنڈز اکٹھے کیے اسی طرح فلڈ متاثرین کیلئے فنڈر اکٹھے کریں، ہم سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اب مشن کے تحت کام کریں گے ۔ عمران خان نے کوئی پائیدار کام نہیں کیا، چار سال گزارے کوئی گھر ہی نہیں بنایا، آرمی چیف ایکسٹینشن لینے کے موڈ میں نہیں ہیں، سیلاب متاثرین کی آواز ایوانوں تک پہنچائی جائے ، سیاستدان فیلڈ میں جائیں، ماضی قریب میں جب سیلاب آیا تو شہباز شریف متاثرہ علاقووں میںموجود ہوتے تھے ، عمران خان بھی سیاست چھوڑ یں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچیں۔ایس کے نیازی کی قیادت میں کام کرنے والا ایس کے این ٹرسٹ ہمیشہ سے ملکی دکھی انسانیت کی خدمت کرتا چلا آرہا ہے اور انہیں خدمات کی بدولت ایس کے نیازی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ریاست پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز عطا کیا ہے جو ایک تاریخی اعتراف ہے۔