Site icon Daily Pakistan

بھارتی سپریم کورٹ کا راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث مجرمان کو رہا کرنے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی قتل کے تمام 6 مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت نے مئی میں راجیو گاندھی قتل کے مجرم پیراریولن کی رہائی کا حکم دیا تھا، تامل ناڈو حکومت نے بھی مجرموں کی رہائی کی سفارش کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے اعلیٰ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے راجیو گاندھی کے قتل کیس میں گرفتار مجرموں کو 33 برس بعد رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
بھارتی عدالت نے مئی میں راجیو گاندھی قتل کے مجرم پیرا ریولن کی رہائی کا حکم دیا تھا جبکہ تامل ناڈو حکومت نے بھی راجیو گاندھی قتل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کی رہائی کی سفارش کی تھی۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو1991 میں تامل ناڈو میں قتل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گانگریس نے سپریم کورٹ کے حکم کو ناقابل قبول قرار دے دیتے ہوئے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو1991 میں تامل ناڈو میں تامل علیحدگی پسند خاتون نے خود کش دھماکے میں قتل کر دیا تھا۔

Exit mobile version