Site icon Daily Pakistan

بھارت میں ہندوتوا کے ہجوم کی جانب سے مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرانے کے بعد کشیدگی پھیل گئی

بھارت میں ہندوتوا کے ہجوم کی جانب سے مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرانے کے بعد کشیدگی پھیل گئی

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک کے گاﺅں بیاتھول میں ہندوتوا کے ہجوم کی طرف سے ہندو تہوار دسہرہ کے دوران قطب شاہی دور کی ایک مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرانے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ مقامی ہندوتوا تنظیم تلنگانہ راشٹرا سمیتی (اب بھارت راشٹرا سمیتی) کے غنڈوں نے دسہرہ کے موقع پر پہاڑی کی چوٹی پر واقع مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا اور ”اوم“ لکھ دیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاؤں کے بزرگوں بشمول سرپنچ اور حکمراں پارٹی کے دیگر رہنماﺅں نے مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا اور ’اوم‘ رقم کیا۔رپورٹ میں مجلس بچاؤ تحریک پارٹی کے ترجمان امجد اللہ خان جنہوں نے گاﺅں کا دورہ کیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مسجد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں ٹی آر ایس پارٹی کے مقامی رہنما ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی طرف سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version