Site icon Daily Pakistan

اسلام آباد کے علاقہ جی نائن ون میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ

اسلام آباد کے علاقہ جی نائن ون میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ

اسلام آباد کے علاقہ جی نائن ون میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ

تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن ون میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ جس سے ایک پولیس جوان کامران الدین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی جوان کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تین ڈاکو جی ٹین میں ایک واردات کے بعد فرار ہورہے تھے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ تعاقب کے دوران ڈاکووں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سمیت سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ فرار ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے

Exit mobile version