Site icon Daily Pakistan

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر رئوف حسن کو عدالت میں پیش کردیاگیا

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر رئوف حسن کو عدالت میں پیش کردیاگیا

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر رئوف حسن کو عدالت میں پیش کردیاگیا

روف حسن کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایف آئی اے نے اسلام آباد میں ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کر دیا۔ رف حسن اور دیگر کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سیدہ عروبہ کو بھی جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت پیش کیا گیا ہے، سیدہ عروبہ کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔پی ٹی آئی کے رہنما رف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سکریٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر چھاپا مار کر رف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھا، پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔

Exit mobile version