مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری قیدیوں خاص کر حریت رہنماوں کی حالت زار پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری قیدیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے ان کی جلد رہائی میں اپنا کردار ادا کرے ، جمعرات کو جاری بیان میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ بھارت کی فاشسٹ مودی سرکار کشمیریوں کی جدوجہد کو ختم کرنے کے لئے ہر طرح کے حربے آزما رہی ہے ، حریت قیادت کو پابند سلاسل اس لئے کیا گیا ہے تاکہ کشمیری عوام کو اپنی قیادت سے محروم رکھا جائے ، روزانہ درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے ، کشمیر کے جیلوں میں اب قیدیوں کے جگہ نہیں رہی تمام جیل کشمیری قیدیوں سے بھر گئے ہیں اور اب کشمیری قیدیوں کو بھارت کی بدنام زمانہ جیلوں میں منتقل کیا جاتا ہے ، گرفتاریوں کا مقصد لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے ، اس کے لیے گرفتاریوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔ قیدیوں میں مذہبی سکالرز بھی شامل ہیں یہ قیدی کالے قوانین کے تحت بغیر مقدمہ چلائے قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں، حریت قائدین کو بھی مختلف جیلوں میں بند کیا گیا ہے ان میں مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ایاز محمد اکبر، شاہد الاسلام، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ، فاروق احمد ڈار، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، خرم پرویز، مشتاق الاسلام، غلام احمد گلزار، شریف سرتاج، محمد حیات بٹ، عبدالصمد انقلابی، ڈاکٹر حمید فیاض، مولانا عبدالمجید ڈار، مولانا مشتاق ویری، عبدالرشید دائودی، مولانا عبدالواحد کشتواڑی اور دیگر بھی شامل ہیں ، فریدہ بہن جی نے کہاکہ حال ہی میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو پی ایس اے کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ان پر تشدد کیا گیا ۔ کئی نوجوانوں اور حریت رہنماوں کو دورانِ حراست تشدد کرکے شہید کیا گیا ، انہوں نے کہاکہ بھارت ظالمانہ طریقوں سے کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کی کوشش کررہا ہے لیکن کشمیریوں کے بلند حوصلوں کے سامنے بھار ت کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا رہا ہے ، حریت رہنماء نے مختلف جیلوں میں قید کشمیری رہنماوں اور کارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اپنی ٹیمیں مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوں کے دورے پر روانہ کریں تاکہ وہ خود صورتحال کا جائزہ لے کر بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیری قیدیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے فوری اقدامات اٹھا سکیں
حریت رہنما فریدہ بہن جی کا کشمیری قیدیوں کی حالت زار پر اظہارِ تشویش ، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

حریت رہنما فریدہ بہن جی کا کشمیری قیدیوں کی حالت زار پر اظہارِ تشویش ، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ