Site icon Daily Pakistan

حکمران اتحاد کاعدالتوں کےطرزعمل پرسوالات اٹھا دیئے

حکمران اتحاد کاعدالتوں کےطرزعمل پرسوالات اٹھا دیئے

حکمران اتحاد کاعدالتوں کےطرزعمل پرسوالات اٹھا دیئے

پی ڈی ایم کی سابق وزیراعظم عمران خان کی منفی سیاست کیخلاف ایک پیج پر۔آج وزیر اعظم کی زیر صدارت بڑی بیٹھک ہوئی جس میں عمران خان کے طرز سیاست کوانتشار قراردیتے ہوئے عدالتوں کے طرزعمل پر بھی سوالات اٹھا دیئے گئے۔اس اجلاس میں ہونے والی بڑی اتحادی بیٹھک میں فوج،آرمی چیف کیخلاف جاری گھٹیا مہم کا حصہ بننے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے آئین و قانون کے مطابق اقدامات کر نے پر اتفاق کیا گیا۔شرکاء نے تحریک انصاف کے لاہورپولیس پر حملوں اور پُرتشدد کارروائیوں کی مذمت کی اورکہا کہ شر پسندوں کیخلاف قوم متحد ہےاور اپنے اداروں کےساتھ کھڑی ہے ۔

اجلاس میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک اورپی ٹی آئی کی سیاست پر تشویش کا اظہار کیا گیا.۔شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں سے فراراختیار کرنے کیلئےبہانے بناتا ہے ، عمران خان کا طرز سیاست ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے ،اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پی ٹی آئی لیڈران کی سوچی سمجھی سازش ہے۔حکومتی اتحاد نے اجلاس کے دوران عدالتوں کے طرز عمل پر بھی سوالات اٹھائے.

اس کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی بات کی گئی ، جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کےمعاشی مسائل سے نکلنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک افراتفری اورانتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا حکومت غریب طبقے کو سہولہات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

Exit mobile version