ٹائر پھٹنے سے تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک حادثہ چونترہ کے علاقہ میں موٹروے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ کر سڑک سے نیچے جاگری، حادثے میں کار میں سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ محمد اسلم اور 20 سالہ نعیم کے نام سے ہوئی، محمد اسلم اسلام آباد پولیس کا ریٹائرڈ ملازم تھا، دونوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔