Site icon Daily Pakistan

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث مری روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔
پشاور روڈ سے آئی جے پی روڈ کی جانب راستہ تاحال مکمل طور پر بند ہے۔
مری روڈ اقبال پارک کے مقام پر دونوں اطراف سے بند ہے۔ آئی جے پی روڈ پیرودھائی موڑ اور راولپنڈی روڈ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔ اولڈ ایئرپورٹ روڈ گلزار قائد کے مقام پر بھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے خیمہ لگا کر سڑک کو بند کر رکھا ہے شمس آباد میں بھی پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ جاری ہے جہاں درجنوں کارکنان موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پیر ودھائی اڈے پر ٹینٹ لگانے سے تجارتی اور سفری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

Exit mobile version