Site icon Daily Pakistan

روس کی ایل این جی کی پیشکش ، پاکستان امریکہ کو ناراض کیے بغیر منصوبہ مکمل کرنیکا خواہاں

روس کی ایل این جی کی پیشکش ، پاکستان امریکہ کو ناراض کیے بغیر منصوبہ مکمل کرنیکا خواہاں

روس کی ایل این جی کی پیشکش ، پاکستان امریکہ کو ناراض کیے بغیر منصوبہ مکمل کرنیکا خواہاں

روس کی جانب سے پاکستان او ر بھارت کو پائپ لائن کے ذریعے ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کے دوران اسلام آباداپنی توانائی کی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے اربوں ڈالر کی ڈیل کے مختلف آپشنز پرغور کر رہا ہے لیکن یہ ڈیل صرف اسی وقت ممکن ہو سکے گی جب پاکستان امریکی پابندیوں سے بچ نکلنے کا کوئی حل تلاش کر سکے۔ اسلام آباد روسی منصوبے کو بغیر امریکا کو ناراض کیے مکمل کرنا چاہتا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر الگ سے حال ہی میں ملاقات کی اور کہا کہ وہ ایران کے راستے پاکستان کو ایل این جی پہنچانے کیلئے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے تیار ہیں جسے بعد میں بھارت سے منسلک کر دیا جائیگا۔اب مختلف وزارتیں اس حوالے سے اپنا داخلی ابتدائی کام کر رہی ہیں اور وزیرپیٹرولیم مصدق ملک کو اس سلسلے میں مطالعاتی کام سونپا گیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے روس اور ایران پر لگائے جانے والی پابندیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی قابل عمل آپشن کے ساتھ آئیں۔

Exit mobile version