چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بیان جاری کیا کہ شفاف تحقیقات کے لیے صرف چیف جسٹس پر اعتماد ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے بیان جاری کیا کہ جو لوگ ان کے جان کے دشمن ہیں انہیں مارنا چاہتے ہیں وہ دوبارہ بھی ان پر حملہ کر سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی صحافی پئیرس مورگن کو انٹرویو میں عمران خان نے بتایا کہ جب میں گر گیا تو وہاں سامنے ایک اور شوٹر تھا ، جب اس نے فائر کیا تو گولیاں میرے اوپر سے گزر گئیں ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ وہ دو خاندانوں کی سیاست پر اجارہ داری ختم کرنے کے لیے سیاست میں آئے تھے ۔ ایک سازش کے تحت جب ان خاندانوں کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا تعلق آقا اور غلام جیسا ہے ۔ جب پاکستان کی ضرورت پڑتی ہے اپنے مقصد کے لیے پاکستان کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی عزت ہم نے خود کم کی ہے ۔ اس کے لیے میں امریکا کو زیادہ الزام نہیں دیتا ، ہم نے خود کو ٹیشوپیپر کی طرح استعمال ہونے دیا ۔
شفاف تحقیقات کیلئے صرف چیف جسٹس پر اعتماد ہے ، عمران خان

شفاف تحقیقات کیلئے صرف چیف جسٹس پر اعتماد ہے ، عمران خان