Site icon Daily Pakistan

عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی ٹیم سر براہ کو تبدیل کر دیا گیا

عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملہ کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا سربراہ ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سےجاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم، ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ملک طارق محمود اور ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرے گی جبکہ غلام محمود ڈوگر کو عمران خان کی رائے سے جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

Exit mobile version