پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں حکومت گرانے سے متعلق خبر دار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دوبارہ تحریک انصاف کیخلاف نئی سیاست ہورہی ہے اور پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے، مسٹر ایکس اور وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کاگڑھ چشتیاں نہیں بلکہ لندن ہے، پاکستانی باہرمحنت کرکے پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں، یہ یہاں سے پیسہ چوری کرکے باہربھیج دیتے ہیں،انہوں نے نواز شریف پع الزام عائد کیا ہے کہ یہ ساراخاندان لندن میں ہے اور صرف کرپشن کرنے کرنےپاکستان آتےہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ جب تک ملک میں انصاف قائم نہیں کرتےخوشحال نہیں ہوسکتے، اسمبلی میں بڑےڈاکودیکھےاور جیل میں تمام چھوٹے چور دیکھے، ہم ملک کےبڑےبڑے ڈاکوؤں کووزیراعظم بنادیتےہیں، آج ملک کی سربراہی کرنےوالے 30سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر ایک بار پھر الزام لگایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن ان کا پالتو ہے، کبھی ایک کیس کبھی دوسرا کیس، بہاولپور میں بڑی مونچھوں والے لوٹے کو مقابلے میں ہراؤں گا۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ ملک بھی میراہے اور فوج بھی میری ہے، میں نےکبھی اداروں کوکمزور کرنےکی کوشش نہیں کی، یہ مجھےکہہ رہے ہیں سیاست نہ کروسیلاب کیلئے کام کرو، حقیقی آزادی کی تحریک بھی چلاؤں گا چوروں کے خلاف بھی کام کروں گا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ نئی سیاست ہورہی ہے اور پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے، ہمارے ایم پی ایز کو کروڑوں روپے کی آفر بھی دے رہے ہیں، مسٹر ایکس اور وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں، چیلنج ہے جو مرضی کرلو تم شکست کھاؤگے ہارو گے۔
نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سن لو، تمہار اانتظار کررہاہوں جلدی واپس آؤ، ساری قوم تمہارا ایسااستقبال کرےگی کہ ملکی تاریخ میں کسی کا نہیں ہوا، نوازشریف کیوں مفرورہے اس کی کہانی 10سال پہلےشروع ہوتی ہے، شہبازشریف کا بیٹا مفرور ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کیوں مفرورہے، اس کی کہانی 10سال پہلے شروع ہوتی ہے، شہبازشریف کا بیٹا مفرور ہے، نواز شریف نے مریم کے نام پر لندن میں چار محل خریدے، چھوٹے ذاتی فائدوں کی وجہ سےان کوووٹ دینےکی بھاری قیمت قوم چکارہی ہے۔