Site icon Daily Pakistan

عمران خان کے کنٹینر کی زد میں آنے والی خاتون رپورٹر جاں بحق

عمران خان کے کنٹینر کی زد میں آنے والی خاتون رپورٹر جاں بحق

عمران خان کے کنٹینر کی زد میں آنے والی خاتون رپورٹر جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران چینل 5 کی رپورٹر صدف نعیم ،عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جان کی بازی ہار گئیں ،صدف نعیم سینئر صحافی مرحوم ضیا شاہد کے پروگرام پرانے گیت پرانی غزلیں کو ہوسٹ کرتی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ تیسرے روز مریدکے سے شروع ہوکر گوجرنوالہ کی جانب گامزن ہے، کنٹینر پر عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، فواد چودھری، حماد اظہر و دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔
مارچ کے تیسرے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ مریدکے سے گوجرانوالہ کی جانب جی ٹی روڈ پر بڑھ رہا ہے۔ مارچ آج مریدکے سے شروع ہوکر سادھوکی،کامونکی موڑ، ایمن آباد، چن دا قلعہ، سپر ایشیا مال آف گوجرانوالہ، شیرانوالہ باغ،گوجرانوالہ چوک، پنڈی بائی پاس کے راستوں پر گامزن رہے گا۔

Exit mobile version