اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچ گئے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ان کے وارنٹ جاری کیے تھے۔اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ عمر ایوب اپنی ضمانت کرانے کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچے ہیں۔یاد رہے کہ عمر ایوب کو گرفتار کرنے کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ عمر ایوب نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔