Site icon Daily Pakistan

فوری انتخابات کرانا چاہتے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی مذمت

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کراچی میں فیلفور بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کہ سیکیورٹی کیلئے پنجاب سے بھی مدد طلب کی جا سکتے ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کے سربراہی میں سماعت ہوئی۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان، ایم کیو ایم کے وسیم اختر، ایڈمنسٹیٹر کراچی اور رہنما پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب اور آئی جی سندھ بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔
وفاقی حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ محمد رمضان ملک نے کہا کہ الیکشن کی سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے، سیلاب اور امن و امان کی صورتحال کے باعث سکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی، اس وقت بلدیاتی انتخابات کیلئے سول آرمڈ فورسز فراہم نہیں کرسکتے۔
سندھ حکومت نے بھی سیکیورٹی کی عدم دستیابی کا جواز بناکر بلدیاتی الیکشن کرانے سے معذرت کرلی۔ ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخاب نوے دن کے لیے ملتوی کیے جائیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کے ذریعے براہ راست رابطے کیے، مگر وزارت داخلہ پاک آرمی اور رینجرز اہلکار اسٹیٹک ڈیوٹی تعیناتی کیلئے تیار نہیں، ہم آرٹیکل 220 کے تحت براہ راست حکم جاری کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب سے متعلق مناسب فیصلہ دیں گے۔

Exit mobile version