Site icon Daily Pakistan

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سیاسی استحکام ہونا بہت ضروری ہے ایس کے نیازی

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سیاسی استحکام ہونا بہت ضروری ہے ایس کے نیازی

چیف ایڈیٹرپاکستان گروپ آف نیوزپیپرزو سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سیاسی استحکام ہونا بہت ضروری ہے،سیاسی عدم استحکام سے غیر ملکی انویسٹر متاثر ہوتے ہیں، الیکشن کا ہوجانا بہتر ہے مگر الیکشن فی الحال ہوتے نظرنہیں آرہے،سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ روایتی سیاست سے ہٹ کر عوام کے مسائل پر توجہ دیں،ایک دوسرے پر الزام تراشی کی سیاست صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے،سیاستدانوں کو اپنی ترجیحات بدل کر عوامی مسائل پر فوکس کرنا ہو گا۔سیاستدانوں کو اپنی ذات سے ہٹ کر ملک کی بات کرنی چاہئے،مریم نواز کو چاہیے کہ عمران خان کی زیادہ باتیں کرنے کی بجائے عوامی مسائل پر بولیں،عمران خان نے جو کیا وہ اسکے نتائج بھگت لے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔چیف ایڈیٹرپاکستان گروپ آف نیوزپیپرزو سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سیاسی استحکام ہونا بہت ضروری ہے،سیاسی عدم استحکام سے غیر ملکی انویسٹر متاثر ہوتے ہیں، اسحاق ڈار سے ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،ڈالر نیچے اور سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔امید ہے اسحاق ڈار ملکی اکانومی کو ٹھیک کر لیں گے۔ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کا ہوجانا بہتر ہے مگر الیکشن فی الحال ہوتے نظرنہیں آرہے،الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوتے نظر آرہے ہیں،ملک میں غیر یقینی صورتحال جتنی کم ہو گی اتنا ملک ترقی کریگا۔چیف ایڈیٹر و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ روایتی سیاست سے ہٹ کر عوام کے مسائل پر توجہ دیں،ایک دوسرے پر الزام تراشی کی سیاست صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے،سیاستدانوں کو اپنی ترجیحات بدل کر عوامی مسائل پر فوکس کرنا ہو گا۔سیاستدانوں کو اپنی ذات سے ہٹ کر ملک کی بات کرنی چاہئے،مریم نواز کو چاہیے کہ عمران خان کی زیادہ باتیں کرنے کی بجائے عوامی مسائل پر بولیں،عمران خان نے جو کیا وہ اسکے نتائج بھگت لے گا۔ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کااثر پوری دنیا پر ہوا ہے،امریکہ اور برطانیہ میں بھی مہنگائی کے 40سالہ پرانے ریکارڈ ٹوٹے ہیں،اسحاق ڈار نے چوتھی دفعہ وزارت خزانہ کاحلف اٹھایا،اسحاق ڈارنے اپنی ترجیحات بتادی ہیں،ملک میں غیر یقینی صورتحال کا معیشت پر منفی اثر ہوتا ہے،ڈاکٹرفرخ سلیم کا مزید کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کی معاشی پالیسی مستقل رہتی ہے،حالیہ سیلاب سے 30سے 35ارب ڈالرز کانقصان ہوا ہے،پی ٹی آئی دوبارہ احتجاج کرنے جارہی ہے مزید سیاسی عدم استحکام آئیگا،معیشت پر فوکس اور سیلاب متاثرین کی مدد کی بجائے سیاسی اہداف حاصل کیے جارہے ہیں،ڈاکٹرفرخ سلیم نے مزید کہا کہ ایسے لیڈرز کی ضرورت ہے جو پاکستانیوں کو تقسیم نہ کرے،ڈاکٹرفرخ سلیم نے کہا کہ اگلے 6مہینے تک صرف پازیٹو سیاست کی جائے،معیشت اور سیاسی استحکام کاگہر اتعلق ہے۔سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر کاکہنا ہے کہ عمران خان کیس سے متعلق کوئی خوف نہیں،فیصلہ میرٹ پر اور آئین کے مطابق کریں گے۔کرپٹ طرزعمل سے متعلق الیکشن کمیشن کے اختیارات وسیع ہیں،الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی الیکشن سے متعلق تجویز مسترد کردی۔

Exit mobile version