Site icon Daily Pakistan

وزیر اعظم  شہباز شریف کی   ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات

وزیر اعظم  شہباز شریف کی   ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات

سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پروزیر اعظم  شہباز شریف نے  ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم  نے  موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد ترکیہ کی طرف سے یکجہتی اور فراخدلی سے تعاون کرنے پر صدر ایردوان اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حمایت دونوں ممالک کے درمیان دیرپا اور دہائیوں پر محیط دیرینہ تعلقات کی عکاس ہے۔ وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے مختلف دوطرفہ ادارہ جاتی میکانزم کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC)، جو اس پائیدار شراکت داری کو اسٹریٹجک سمت فراہم کرنے کے لیے قیادت کی سطح کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان "ٹریڈ ان گُڈز” کے حالیہ معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ معاہدہ دو طرفہ تجارت کو فروغ دے گا اور دوطرفہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے اور اعلیٰ سطح کے تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا

Exit mobile version