اسلام آباد: عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے رینجرز کو طلب کرلیا۔ ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے ایک بار پھر اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے لاہور میں آج پی ایس ایل کا ایک میچ 40 کلومیٹر کی میراتھن اور سائیکل ریس ہونے جارہی ہے۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے دفعہ 144 لگائی گئی ہے انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ آپ ریلی کی تاریخ کو آگے لے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آض صبح دفعہ 144 کے باعث زمان پارک سمیت دیگر اہم مقامات پر رینجرز تعینات کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *