مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاست سے اخلاقیات کو ختم کر دیاہے یہ بات انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اکتیس دسمبر 2022 کو ہونا تھے وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابی قوانین میں ترمیم کی جس کے بعد الیکشن ملتوی ہو گئےتیس دسمبر کو عدالت نے جب الیکشن کروانے کا فیصلہ دیا تو وقت کم رہ گیا تھا اور انتخابات نہیں ہو رہے تھے اب معاملہ عدالت میں ہے، کل عدالت نے سماعت کے دوران کچھ دستاویزات مانگی ہیں مگر پی ٹی آئی نے عدالت سے من پسند فیصلہ لینے کے لیے عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر دیانھوں نے مزید کہا کہ یہ مذموم حرکت ہے کہ فیصلہ آنے سے پہلے ہی پروپیگنڈہ شروع کر دیا فوج جیسے ادارے کے خلاف پی ٹی آئی سوشل میڈیا پہ ٹرینڈ چلا رہی ہے کوئی بھی ادارہ اس جماعت کے شر سے محفوظ نہیں عدلیہ کے علاوہ الیکشن کمیشن اور میڈیا کے خلاف بھی الزامات پی ٹی آئی لگاتی ہے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست سے اخلاقیات کو ختم کر دیا