لاہور : پی ٹی آئی نے حکومت کیساتھ ہونیوالے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بڑی تحریک اور لانگ مارچ کا عندیہ دیدیا ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیاجائے ، اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہوجائیں ۔رہنما پی ٹی آئی کامزید کہنا تھا کہ تحریک کا آغاز کل ہور ، اسلام آباد ، پشاور میں ریلی سے ہورہا ہے اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا