پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کی جانب سے کرایوں میں اضافے سے چین جانے والے پاکستانی طلبہ مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق چین کے لیے چارٹرڈ پروازوں کے باعث ائیرلائنز نےکرایوں میں اضافہ کیا ہے جسکے باعث چین میں زیر تعلیم طلبا سخت مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ان طلبہ نے بتایا کہ طلبہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے چین کا یکطرفہ کرایہ 5 لاکھ روپے تک وصول کر رہی ہے جو ظلم کے مترادف ہے چین کرایوں میں اضافے کے باعث چین جانے والے طلبہ رک گئے ہیں جس سے ان کا تعلیمی نقصان ہونے کا خدشہ ہے