بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

کراچی میں چند نجی اداروں میں کورونا ویکسین کے پیسے لینے کا انکشاف

Thursday, 6 January, 2022

کراچی میں چند نجی اداروں میں کورونا ویکسین لگانے کیلئے پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہریوں کی جانب سے یہ شکایت کی گئی ہےکہ نجی لیبارٹریاں کورونا ویکسی نیشن کیلئے ہزاروں روپے لے رہی ہیں۔

ایک شہری کے مطابق خیابان شہباز اور ڈی ایچ اےمیں لیبارٹری کورونا ویکسی نیشن کیلئے پیسے لے رہی ہے۔ دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نجی اداروں کو بھی دی ہے لہٰذا شہری کورونا ویکسی نیشن کے پیسے لینے کی شکایت محکمہ صحت کو دیں، شہری ویکسی نیشن سینٹر یا گھرپر کورونا ویکسین لگانے کی کوئی فیس نہیں دیں، شہری ویکسین اوربوسٹرمفت لگوائیں اور اومی کرون سےمحفوظ رہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزارت صحت نے بھی اس حوالے سے کہا ہےکہ پاکستان بھر میں کورونا کی ویکسین مفت دستیاب ہے، صوبائی حکومتیں اپنی صوابدید پرنجی اداروں کوویکسین دے سکتی ہیں تاہم ویکسین لگانے کیلئے پیسے لینا جرم ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *