بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.1°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

کس عمر کے افراد کونسی ویکسین لگوا سکتے ہیں؟

Sunday, 9 January, 2022

ریاض: سعودی وزارت صحت نے لوگوں کی عمر کے حساب سے کورونا کی مختلف ویکسین متعین کی ہیں جنہیں شہری لگوا سکتے ہیں۔ مملکت کی وزارت صحت نے عمر کے اعتبار سے ویکسین کی نوعیت کا چارٹ جاری کیا جس کے تحت 5 سے 11 برس کے بچوں کے لیے ’فائزربائیونیٹک‘ ویکسین مختص کی گئی ہے۔

اسی طرح موڈرنا ویکسین کےلیے عمر کی حد 12 برس سے 17 برس متعین کی گئی ہے جبکہ 18 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے دیگر ویکیسینز فراہم کی جارہی ہیں جن میں اسٹرازائینکا اور جانس اینڈ جانس شامل ہیں۔ سعودی وزارت صحت نے کہا کہ ویکسینز کا مذکورہ چارٹ عمر کے اعتبار سے متعین کیا گیا ہے جو وزارت صحت کے ویکسینیشن سینٹرز کو بھی فراہم کردیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیسری خوراک جسے بوسٹرڈوز کہا جاتا ہے مرض کی شدت اور وائرس کی تبدیل ہونے والی شکلوں سے انسانی جسم کو محفوظ رکھنے میں کافی اہم ہے۔ خیال رہے کہ بوسٹر ڈوز کا مقصد جسم کی قوت مدافعت کو وائرس کی نئی شکلوں سے محفوظ بنانا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *