Site icon Daily Pakistan

کمرشل گیس استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر ، حکومت نے فی یونٹ قیمت بڑھا دی

کمرشل گیس استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر حکومت نے فی یونٹ قیمت بڑھا دی

کمرشل گیس استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر حکومت نے فی یونٹ قیمت بڑھا دی

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمرشل گیس صارفین کیلئےگیس فی یونٹ قیمت میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمت میں 1480 روپے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے،جبکہ گیس کی قیمت فی یونٹ1283 روپے سے بڑھا کر 3763 روپے کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے نئی قیمتیں یکم نومبر سے کمرشل صارفین پر لاگو کی جائیں گی۔ساتھ ہی ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ کمرشل صارفین ایل این جی کی جگہ آر ایل این جی کا نیاکنٹریکٹ کریں، آرایل این جی کا نیا کنٹریکٹ نہ کرنے والےکمرشل صارف کا کنکشن کاٹ دیا جائےگا۔
رپورٹ کے مطابق کمرشل صارفین کوایل این جی1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو دی جارہی تھی, یکم نومبر سےکمرشل صارفین کو آر ایل این جی 3763 روپےفی ایم ایم بی ٹی یوملےگی, کمرشل صارفین میں فیکٹریاں، دکانیں، ہوٹل، تندور اور دیگرکاروباری ادارے شامل ہیں۔

Exit mobile version