Site icon Daily Pakistan

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایرانی خواتین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایرانی خواتین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایرانی خواتین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت

کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف مظاہروں کو شروع ہوئے 40 دن سے زیادہ ہو گئے ہیں دنیا بھر میں انسانی حقوب کی تنظیمیں اس حوالے سے مظاہرے کرنے میں مصروف ہیں اس حوالے سے کینڈا میں بھی مہسا امینی کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دارالحکومت اوٹاوا میں ایرانی خواتین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ایرانی کمیونٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے جسٹن ٹروڈو نے مظاہرین سے خطاب کیا اور فارسی زبان میں نعرے بازی بھی کی۔
انہوں نے ایرانی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ میں آپ کے ساتھ مارچ کروں گا، میں آپ کا ہاتھ تھاموں گا۔ اور ہم اس خوبصورت کمیونٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے کینیڈا کے دیگر شہر وینکوور، مونٹریال اور ٹورونٹو میں بھی مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں

Exit mobile version