بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32°C
Sunday, 12 July 2026 | پاکستان: 27 محرم 1448

مصیبت میں سچادوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چین کا بڑی امداد کا اعلان

Saturday, 1 October, 2022

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔
چینی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے ۔ چین نے سیلاب زدگان کیلئے 90.2 ملین ڈالر کی امداد کی جس میں چینی حکومت نے 400 ملین یو آن ، چینی فوج نے 100 ملین ، چینی عوام نے 125 ملین جبکہ سفارتخانے نے 17 ملین یو آن امداد دی ۔ اس کے علاوہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیاری کام ، اصول پسندی اور بہترین نظم وضبط پر چین کا بڑا حامی ہوں ۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے چینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا، پرامن اور مستحکم چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف لکھتے ہیں کہ چین نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے، معیاری کام ،اصول پسندی اور بہتر ین نظم و ضبط پر چین کا بڑا حامی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہترین اصولوں سے چین نے اپنی قوم کو غربت سے نکالا، ہمیں بھی کام کام اور صرف کام کرکے ہی موجودہ بحرانوں سے نکلنا ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *