Site icon Daily Pakistan

اصول پسندی اور بہترین نظم وضبط پر چین کا بڑا حامی ہوں

گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ آج پورا ملک بھگت رہا ہے وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد ، کہا کہ معیاری کام ، اصول پسندی اور بہترین نظم وضبط پر چین کا بڑا حامی ہوں ۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا ۔ پُرامن اور مستحکم چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بہترین اصولوں سے چین نے اپنی قوم کو غربت سے نکالا ، ہمیں بھی کام ، کام اور صرف کام کرکے ہی موجودہ بحرانوں سے نکلنا ہوگا ۔ چین نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی ۔
دوسری جانب ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے چین کے قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کی قیادت نے محنت ، عزم اور جذبے کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کی ۔ چین بدعنوانی سے چھٹکارا اور عوام کو خوشحالی کی طرف لے جانے کیلئے رول ماڈل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی قوم نے عظیم لیڈر شپ میں غربت ، بیروزگاری اور کرپشن کیخلاف کامیاب جدوجہد کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ با اعتماد دوست ملک ہے ۔ پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے ۔ چین آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔ پاکستان اور چین عالمی امور ، امن پسندی اور باہمی احترام سے متعلق یکساں مؤقف رکھتے ہیں ۔ پاک چین ناقابل تسخیر دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

Exit mobile version