Site icon Daily Pakistan

توہین عدالت کیس ، عمران خان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان کی ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر پولیس نے سیکورٹی میں کمی کر دی ہے

تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے،عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔
مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔
خیال رہے 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی بھی دی تھی۔
تقریر کے اگلے روز عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کےحکم کے تحت عمران خان کےخلاف کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
یاد رہے کہ جج مخالف توہین آمیز الفاظ پر توہین عدالت کیس میں عمران خان نے بیان حلفی جمع کرا دیا تھا۔ عمران خان نے اپنے بیان حلفی میں عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی تھی۔ بیان حلفی میں عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت کے سامنے جو کہا اس پر مکمل عمل کروں گا ۔عدالت اطمینان سے مزید کچھ کہے تو اس حوالے سے مزید اقدام کرنے کو تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا اگر جج سمجھیں کہ ریڈ لائن کراس کی ہے تو معافی مانگنے کو تیار ہوں۔ بائیس ستمبر کو عدالت میں دیے گئے بیان پر قائم ہوں اور اس پر عمل کروں گا۔

Exit mobile version