Site icon Daily Pakistan

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سپاہی شہید،آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سپاہی شہید،آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سپاہی شہید،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش کرلیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ سپاہی احمد علی سکنہ چار سدہ نے شہادت کو گلے لگایا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی شہادتیں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Exit mobile version