Site icon Daily Pakistan

موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی میں مزید کمی کر دی

موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی میں مزید کمی کر دی

موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی میں مزید کمی کر دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی مزید کم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی سے گرا کر سی مقرر کر دی ہے۔ پاکستان 7 سال بعد موڈیز کی سی رینکنگ میں دوبارہ آگیا ہے۔
واضح رہے کہ سوڈیز نے جون میں پاکستان کی ریٹنگ منفی کی تھی، اس بار آئی ایم ایف سے ڈیل بھی کام نہ آئی۔ موڈیز کا کہنا ہےکہ سیلاب سے پیدا شدہ لیکوڈٹی، بیرونی خدشات اور پائیدار قرض خدشات کے سبب ریٹنگ گرائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ہیں جو سیاسی یقین اور معاشی استحکام کا باعث بنتے ہیں۔موڈیز کے مطابق مناسب لاگت پر مارکیٹ فنانسنگ کی عدم دستیابی کے سبب پاکستان کا بیرونی قرض ادائیگی کے لیےکثیر جہتی اور آفیشل قرض دینے والوں پر انحصار رہےگا۔


دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حسان خاور نے موڈیز کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واپس آتے ہوئے اسحاق ڈار ملک کیلئے تحائف لے کر آئے ہیں جیسے موڈیز نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضوں کی درجہ بندی کو گھٹا دیا ہے جو کہ تاریک اقتصادی نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو خطرے میں ڈال کر ڈار آگ سے کھیل رہے ہیں۔

Exit mobile version