پاکستان

آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، مریم نواز

نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر کردار اپنے انجام کو پہنچ گیا، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ( ن )کی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی،امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی۔پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب میں ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ نوازشریف کو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا ہے، اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے، اللہ تعالی نے ہر بار نوازشریف کو ’پلس ‘ کیا، انہیں مائنس کرنے کی ہر کوشش مائنس ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی،امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، دعاہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ امید ہے کہ نوازشریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو” پراجیکٹ“ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف دشمنی کی سوچ دراصل پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے، پاکستان کو اب ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، ملک کو انتقام، ٹکراؤ اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی۔مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے،صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے