خاص خبریں

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز: نواز شریف اسلام آباد روانہ

ن لیگ کی انتخابی کامیابی پر نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن پائیں گے؟

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف جاتی امراء سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت ہو گی۔عدالت عالیہ کا 2 رکنی بینچ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز پر اپیلوں کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ عدالت نے فریقین سے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔گزشتہ سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کے لیے 4 سے 6 گھنٹے کا وقت دینے کی استدعا کی تھی۔نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل کے لیے صرف آدھے گھنٹے کا وقت دینے کی استدعا کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے