دلچسپ اور عجیب

انٹرنیٹ پر میمس اور کرپٹو کوئن کی صورت میں مشہور ہونیوالا کتا کینسر میں مبتلا

dog

ٹوکیو:مسلسل دس برس تک میمس اور انٹرنیٹ ویڈیو میں مشہور رہنے والے کتے کا بوسو کے معتلق ایک بری خبر یہ ہے کہ اسے کینسر ہوگیا ہے اور جگر کے مرض کا شکار ہے۔کابوسو واحد تا ہے جس کی میم دنیا بھر میں مشہور ہوئیں اور ڈیجیٹل کلچرمیں بہت مقبول رہا۔کرسمس والے دن17سالہ کتے نے کھانا پینا چھوڑ دیا کیونکہ اسے دائمی لمفوما لیو کیمیا لاحق ہے یہ کتا شائبواینونسل سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے مالک کا نام اٹسوکوساٹو ہے جو جاپان کے شہر سکورا میں سکول ٹیچر ہے۔تاہم اب کا بوسو نے کچھ کھانا شروع کردیا ہے یہ ایک کتیا ہے جسے سال2010میں اس وقت شہرت ملی جب اس کے ایک تصویر ریڈٹ سے لیکر دیگر پلیٹ فارم پر بہت مشہور ہوئی جس میں وہ چہرے پر سوالیہ نشان بنائے دیکھائی دے رہی ہے۔یہ پہلا موقع تھا کہ وہ دنیا بھر میں مشہور ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے